ہند بحرالکاہل خطے میں آزاد، ہمہ جہت نظام کا حامی ہے ہندوستان

0
0

دہشت گردی اور انتہاپسندی عالمی امن و سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ :راجناتھ سنگھ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہند بحرالکاہل خطے میں مختلف ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مبنی آزاد اور ہمہ جہت نظام کی اپیل کی ہے۔ مسٹر سنگھ نے بدھ کے روز آسیان ممالک کے وزراء دفاع کی میٹنگ اے ڈی ایم ایم پلس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کی۔ 10 آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ اے ڈی ایم ایم پلس میں آٹھ مذکراہ شراکت دار ممالک آسٹریلیا، چین، ہندوستان، جاپان، نیوزی لینڈ، کوریا، روس اور امریکہ نے بھی حصہ لیا۔ مسٹر سنگھ نے بات چیت اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی بنیاد پر تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔انہوں نے کہا،’ہندوستان نے قربت بڑھانے کے نقطہ نظر اور اقدار کے زور پر خطے میں امن، استحکام، اور ترقی کے لیے شراکت داری کو تقویت دی ہے‘۔ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے نقطہ نظر سے اپنی باتیں رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو قدیم نظام کی مدد سے پختہ نہیں کیا جا سکتا۔وزیردفاع نے شپنگ کی آزادی اور بین الاقوامی سمندری سرحد میں اقوام متحدہ کے ضابطوں اور معاہدوں کی بنیاد پر بلا رکاوٹ تجارت کے لیے ہندوستان کی حمایت کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مقصد دوطرفہ، علاقائی اور کثیر جہتی کی سطح پر رابطہ بڑھا کر ہند بحرالکاہل علاقے میں ملکوں کے ساتھ معاشی تعاون، ثقافتی تعلقات بڑھانا اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے متحد ہو کر دہشت گرد تنظیموں اور ان کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ فائینینشل ٹاسک فورس کا رکن ہونے کے ناطے دہشت گردی کی مالی امداد کو ختم کرنے کے تئیں پر عزم ہیں۔کورونا وبا کے چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اس کا اثر سامنے آ رہا ہے اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی معیشت ابھرنے کی راہ پر گامزن ہو اور کوئی پیچھے نہ چھوٹے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا