سینئر پی ڈی پی لیڈر زاہدہ صابر انتقال کر گئیں، محبوبہ مفتی کا اظہار غم

0
0

سری نگر// پی ڈی پی کی سینئر لیڈر زاہدہ صابر گذشتہ شب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ زاہدہ صابر نے منگل کی شب قریب ساڑھے گیارہ بجے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ پانچ ماہ سے علیل تھیں اور لدھیانہ پنجاب کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ضلع پونچھ کے مینڈھر سے تعلق رکھنے والی زاہدہ صابر جموں وکشمیر کے سابق وزیر مرحوم چودھری لعل محمد صابر کی اہلیہ تھیں۔
دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے زاہدہ صابر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’زاہدہ صابر جی کی موت پر گہرا صدمہ ہوا۔پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دست بدعا ہوں‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا