نصرت جہاں کی شادی کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں تکرار

0
0

کلکتہ// ترنمو ل کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کی شادی کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے نصرت جہاں کے لوک سبھا میں دی گئی تقریر کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نے ہائوس میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولا ہے۔وہیں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو مشورہ دیا ہے ہے کہ خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکے ۔
خیال رہے کہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں ۔انہوں نے لوک سبھا کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں ۔امت مالویہ نے کہا کہ نصرت جہاں کی نجی زندگی ہے وہ اس پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے ہیں مگر چوں کہ وہ لوک سبھا کی ممبر ہیں اس لئے انہیں حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا۔
ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے اشاروں میں وزیرا عظم مودی کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ شیشے کے گھرمیں رہنے والوں کو کسی دوسرے پر پتھر نہیں پھینکنا چاہیے۔خیال رہے کہ 2001 ، 2002 ، 2008 اور 2012 کے اسمبلی انتخابات میں بھی وزیرا عظم نریندر مودی نے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ کا نام نہیں لکھا تھا۔ انہوں نے متعلقہ کالم کو خالی چھوڑ دیا تھا۔ اتفاقی طور پر نومبر 2013 میں ، سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ وہاں ، مطالبہ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی اپنی اہلیہ کے نام کا عوامی سطح پر اعلان کریں۔ پھر 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ، مودی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ذکر کیا کہ ان کی شادی ہوئی ہے۔
بنگلہ فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں نے 9 جون 2019 کو ترکی میں شادی کی تھی ۔ لیکن کل انہوں نے کہا کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔ نکھل جین سے ان کی شادی ترکی کے قوانین کے مطابق ہوئی تھی۔جسے ہندوستان میں قانونی ہونے کےلئے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔جو نہیں ہوا ۔اس لئے وہ نکھل کی بیوی نہیں ہوئی تو طلاق ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔اب تک وہ لیونگ ریلیشن شپ میں تھی۔جب کہ نصرت جہاں اپنے نام کے آگے نصرت جہاں روحی جین لکھ چکی ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا