جموں،// حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز نے جمعرات کو اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز جموں میں ملازمین، نوجوان فنکاروں، ادبا اور دیگر وابستہ کارکنوں کے لئے ایک ٹیکہ کاری مہم کے کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔
کلچر اکیڈیمی جموں کے کے ایل سہگل ہا ل میں 18 برس عمر سے 44 برس کی عمر تک کے گروپ میں آنے والے 200 نوجوان فنکاروں اور دوسرے فرنٹ لائن ورکروں کو کووڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔
حفاظتی ٹیکہ کاری مہم کلچرل اکیڈیمی کے سیکرٹری راہل پانڈے کی ہدایت پر چلائی جا رہی ہے۔