وزیر صحت نے ۵ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ وینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

0
0

موبائل گاڑیاں ایک دن میں 1000 نمونوں کی جانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں
پٹنہ //جمعرات کے روز 5 موبائل آر ٹی پی سی آر وینوں کو ریاستی صحت کمیٹی، بہار کے احاطے سے وزیر صحت منگل پانڈے نے  ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت،پریتیہ امرت، منوج کمار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریاستی صحت کمیٹی اور دیگر عہدیداران کے ساتھ وابستہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعہ 5 وین روانہ کی گئی ہیں اور اب کل 10 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ وین دور درازکے علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں گی۔ جب یہ وین ریاست کے دور دراز علاقوں میں جائیں گی تو دیہی علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت بڑھ جائے گی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ اپنا کورونا ٹیسٹ آسانی سے کرواسکیں گے۔
ایک دن میں 1000 جانچ کرنے کی صلاحیت:وزیر صحت نے کہا کہ تمام موبائل وین میں روزانہ ایک ہزار نمونے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے، ان سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی جانچ کی جاسکے گی۔ کل 10 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ وینوں سے جانچ، علاج اور سراغ لگانے کے حکومت کے ہدف کو حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ موبائل وین کے ذریعہ ٹیسٹ رپورٹ کرانے والوں کے موبائل پر 24 گھنٹوں کے اندر دستیاب کرائی جاسکے گی۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے وین فراہم کی:وزیر صحت نے بتایا کہ ان 5 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ وینوں کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے حکومت بہار کو فراہم کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کورونا مدت کے آغاز سے ہی محکمہ صحت کو اپنی تکنیکی مدد فراہم کرارہا ہے جس کے لئے محکمہ صحت بہار، فاؤنڈیشن کا شکریہ گزارہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا