نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے نامور مفکر اور شاعر بدھ دیو داس گپتا اور معروف باکسر ڈنگکو سنگھ کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم نے جمعرات کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ مسٹر بدھ دیو داس گپتا کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے مختلف شعبوں میں کیے گئے ان کے کام ان کی الگ پہچان بناتے ہیں ۔ وہ ایک مشہور مفکر اور شاعر تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت ۔ اوم شانتی ‘‘۔
ایک اور ٹویٹ پیغام میں انہوں نے باکسر ڈنگکو سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’ مسٹر ڈنگکو سنگھ کھیلوں کے سپراسٹار تھے۔ ایک غیرمعمولی باکسر جنہوں نے بہت سے خطاب جیتے اورباکسنگ کی مقبولیت بڑھانے میں تعاون دیا ۔ میں ان کی موت سے دکھی ہوں ۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔