جموں، //جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ ٹرائبل کے سکریٹری شاہد اقبال چودھری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد یہاں ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہد اقبال چودھری جو جموں میں کووڈ کنٹرول کی نگرانی پر مامور ہیں، کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد انہیں انکور متریکہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
موصوف کے ایک رشتہ دار نے ان کی صحت ناساز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد اقبال چودھری فی الوقت آئی سی یو میں ہیں۔
موصوف ضلع سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ بھی رہ چکے ہیں۔