3,967نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک1,97,701مریض شفایا ب

0
0

71کووِڈ مریضوںکی وَفات ہوئی،39کاتعلق صوبہ جموں اور 32کا تعلق کشمیر صوبہ سے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3,967نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے2,263کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,704کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2,51,919تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 71کووِڈ مریضوںکی وَفات ہوئی ہیں جن میں 39کاتعلق صوبہ جموں اور 32کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے2,51,919معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے50,925سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,97,701اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد3,293تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,761کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور1,532کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید3,823اَفرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے1,360اَفراداور کشمیر صوبے کے2,463اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 79,96,880ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 18؍ مئی 2021ئ؁کی شام تک 77,44,961نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک19,83,113افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں75,443اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔50,925اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,24,809اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق17,28,643اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں666نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے59,191معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے7,791سرگرم معاملات ہیں ۔50,699مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج730مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ701 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد18,352ہوئی ہیںجن میں سے 2,847سرگرم معاملات ہیں اور226مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 15,579صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 16,852ہوئی ہیں(آج454ے معاملات سمیت )جن میں سے 4,219سرگرم معاملات ہیں اور12,479صحتیاب ہوئے ہیں(آج 313مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ152کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے11,014معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج127نئے معاملات سمیت ) جن میں سے2,486سرگرم معاملات ہیں اور142مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 8,386صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 9,616معاملات درج کئے گئے ہیں اور1,735معاملات سرگرم ہیںاور7,755 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور126 مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع اننت ناگ میں 11,931مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں4,094سرگرم ہیں۔ 7,697مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 140کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بانڈی پورہ میں 7,224مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں1,087سرگرم ہیں۔ 6,059مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 78کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل7,166معاملات سامنے آئے ہیں جن میں1,070سرگرم معاملات ہیںاور 6,032 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 64کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں8,114مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں3,437سرگرم معاملات ہیںاور 4,594صحتیاب ہوئے ہیں اور83کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 4,642مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں1,138سرگرم ہیں اور 3,457صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 47کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 45,357مثبت معاملات پائے گئے ہیں(522نئے معاملات سمیت ) جن میں7,901سرگرم معاملات ہیںاور36,594صحت یاب ہوئے ہیںاور862کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 9,342ہوئی ہیںجن میں سے1,800معاملات سرگرم ہیں۔7,438اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ104کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک8,323 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے3,419معاملات سرگرم ہیںاور4,762اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ142کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع ڈ وڈ ہ میں4,831عاملات سامنے آئے ہیںجن میں969سرگرم معاملات ہیں جبکہ 3,787 صحتیاب ہوئے ہیں اور 75 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں7,588املات سامنے آئے ہیںجن میں6,072اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے1,413معاملات سرگرم ہیںجبکہ103کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 5,843معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 2,134سرگرم معاملات ہیں اور3,622شفایاب ہوئے ہیں جبکہ87 کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کشتوا ڑ میں3,612 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں381معاملے سرگرم ہیں اور 3,205اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ26کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں4,406معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 1,373سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,967مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 66کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع رام بن میں3,917معاملات سامنے آئے ہیں جن میں910معاملات سرگرم ہے۔2,964شفایاب ہوئے ہیں جبکہ43کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی4,598معاملات سامنے آئے ہیں جن میں721معاملات سرگرم ہے اور3,853مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔مرکزی حکومت یونین ٹیریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مؤثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD اَیپ بھی ڈاؤن لوڈ اور اِنس ٹال کرسکتے ہیں۔ جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ گورنمنٹ کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں سے متعلق شکایات کے اَزالے کے لئے چوبیسوں گھنٹے میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میںکووِڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ مریض یا تیمار دار اِن فون نمبرات0191– 258 5444 (کنٹرول روم) ، ایکسچینج0191-258 2626 /258 5542/258 4290/258 4291/258 4292/258 4293/258 4294پررابطہ قائم کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے اِنسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اَثنا ٔمیڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اَپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔اَیڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔بلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دبائو(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔ محکمہ اَب تک 16.95 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا