لازوال ڈیسک
جموں// 76 ویں بٹالین؎؎؎؎ آر پی ایف نے آج یہاں ایک شردھانجلی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو پانچ سال قبل اس دن پلوامہ بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔وہیں اس موقع پر کمانڈنٹ ٹی ایچ خان کی رہنمائی میں افسران اور جوانوں نے پلوامہ کے شہداء کی پانچویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے 14 فروری 2019 کو، 40 بہادر سپاہیوں نے ڈیوٹی پر اپنی جانیں قربان کیں جب پلوامہ میں لیتھا پورہ کے قریب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سی آر پی ایف کے جوانوں کو قافلے میں لے جانے والی سی آر پی ایف کی گاڑی کو خود کش بمبار نے نشانہ بنایاتھا۔
اس بزدلانہ واقعے کے دوران جس بس میں دھماکہ ہوا وہ 76 ویں بٹالین جموں کی تھی۔ شہید ہونے والوں میں 76ویں بٹالین کے پانچ بہادر سپاہی شہید ایچ سی جی ڈی نصیر احمد، شہید، ایچ سی،ڈی وی آر جیمل سنگھ، شہید سی ٹی جی ڈی روہتاش لامبا، شہید سی ٹی، جی ڈی سکھجندر اور شہید سی ٹی بی یو جی تلک راج شامل ہیں۔
اس پروگرام کے دوران، مہندر سنگھ، سیکنڈ ان کمانڈ، راجیش کمار یادو، سیکنڈ ان کمانڈ، گریش چندر سنگھ سونٹیال، پروین کمار، اسسٹ کمانڈنٹ اور 76 بٹالین کے دیگر ماتحت افسران و اہلکار موجود تھے۔