تقریباً 58 ہزار لوگوں میں میڈیکل کٹس کی تقسیم
بابر فاروق
کشتواڑ//کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو قابو پانے کے لیے انتظامیہ ، محکمہ صحت اور فلاحی تنظمیں پیش پیش رہی وہیں ایوشمان محکمہ کا بھی اس دوران اہم رول رہا۔ ضلع کشتواڑ میں محکمہ ایوشمان کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر طارق حسین نے لازوال نمائدے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہم نے ضلع کشتواڑ میں تقریباً 58 ہزار لوگوں میں میڈیکل کٹس تقسیم کی۔ یہ کٹس قصبہ کشتواڑ کے علاوہ دور دراز علاقوں جیسے مڑواہ، واڑون اور پاڈر میں بھی تقسیم کہ گئ۔ انہوں نے کہا ضلع کشتواڑ میں ایوشمان محکمہ میں عملے کی کمی ہے لیکن چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ کے تعاون سے اس کام کو بخوبی انجام دیا۔ ان کا کہنا کہ کوئڈ کی دوسری لہر میں تیزی سے مثبت معاملات سامنے آے لگے اور عوام اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوئ۔ اس لہر سے کافی تعداد میں لوگوں وفات بھی پا چکے لیکن ضلع کشتواڑ میں دوسری لہر میں ابھی تک کل چار لوگوں کا انتقال ہوا ہے اور تقریباً چار سو لوگ صحت یاب بھی ہو گ? ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، اچھی غذا کھا? اور ساتھ ساتھ میں ورزش بھی کیا کریں۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا کہ محکمہ ایوشمان میڈیکل کٹس مسلسل عوام میں تقسیم کرتی رہی پہلے بھی یہ عمل جاری رکھا گیا اور اس دوران فرنٹ لائن میں کام کر رہے لوگوں میں یہ کٹس تقسیم کی گئی جن میں محکمہ پولیس کے ملازمین، محکمہ صحت کے ملازمین، اور صحافی وغیرہ شامل تھے۔ انہوں نے کہا قصبہ کشتواڑ اور مختلف دیہاتوں میں ایوشمان مراکز کھولے گ? ہیں لہذا عوام ان مراکز پر آ کر بھی میڈیکل کٹس لے سکتے ہیں۔ یہ میڈیکل کٹس ہر شخص کو اپنی اور اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرنے میں مفید ثابت ہو گیں۔