ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے دورے کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان ، ڈی ویلیئرز کی واپسی کی قیاس آرائیوں پر لگا بریک

0
0

جوہانسبرگ،// کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے آئندہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ دوروں کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اے بی ڈویلیئرس کی محدود اوور کے کرکٹ میں قومی ٹیم میں واپسی کی قیاس آرائیوں پر بریک لگ گیا ہے۔
سی ایس اے نے ٹیم کے اعلان کے علاوہ یہ تصدیق کی ہے کہ اے بی ڈویلیئرس، جنہوں نے گزشتہ کچھ مہینوں سے وائٹ بال فارمیٹ میں بین الاقوامی واپسی کے لئے متعدد اشارے دئے تھے، نے ایک بار فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریٹائرڈ ہی رہیں گے۔ بورڈ کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ادھر آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز دورے پر وائٹ بال سیریز میں تیمبا باوما 20 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے، جس میں سسنڈا مگلا اور لیزاد ولیمس بھی شامل ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیوکیا تھا، جب ٹیم کے چھ باقاعدہ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کے لئے سیریز کو درمیان میں ہی چھوڑ کرچلےگئے تھے۔
کوئٹن ڈی کوک سے عہدہ سنبھالنے اور مارچ میں مستقل کپتان مقرر کئےجانے کے بعد ڈین ایلگراس ٹیسٹ ٹور میں پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔ حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم کے لئے منتخب ہونے والے آف اسپنر پریلن سبراین کو بھی پہلی بار وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کا حصہ بننے کا موقع ملے گا، جبکہ لیزاد ولیمز پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کوویسٹ انڈیز دورے پر دو ٹیسٹ اور پانچ ٹی-20، جبکہ آئرلینڈ کے دورے پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے ہیں۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 10 جون سے سینٹ لوسیا میں دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گےاور اس کے بعد گریناڈا میں پانچ ٹی ٹونٹی میچ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کا آئرلینڈ دورہ 11 جولائی سے شروع ہوگا۔ اس دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔
ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم: ڈین ایلگر (کپتان)، تیمبا باوما (نائب کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، سریل اروی، بیورن ہینڈرکس، جارج لنڈے، کیشیو مہاراج، لنگی اینگیدی، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، اینریک نورتجے، کیگن پیٹرسن، کیگسو ربادا، ریسی ​​وان ڈیر ڈوسین، کائل ویرینے، تبریز شمسی، لیزاد ولیمز، پرینیلن سبراین، مارکو جینسن۔
ٹی ٹونٹی ٹیم: تیمبا باوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، بیجورن فارچیون، ریجا ہینڈرکس، ہنریک کلاسین، جارج لنڈے، سسندا مگلا، جن من ملان، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لنگی اینگیدی، اینریک نورتجے، اینڈلے فہلکواؤ، ڈوین پریٹوریئس، کیگسو ربادا، ریسی وان ڈیر ڈوسن، کائل ویرینے، تبریز شمسی، لیزاد ولیمز۔
آئرلینڈ دورے کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم: تیمبا باوما (کپتان)، کوئٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، بیجورن فارچیون، ریجا ہینڈرکس، ہنرک کلاسین، جارج لنڈے، سسندا مگلا، کیشیو مہاراج، جن من ملان، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لنگی اینگیدی، اینریک نورتجے، اینڈلے فہلکوایو، ڈوین پریٹوریئس، کیگسو ربادا، ریسی وان ڈیر ڈوسین، کائل ویرینے، تبریز شمسی، لیزاد ولیمز۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا