سمندری طوفان کی وجہ سے راجستھان میں صبح سے بارش شروع

0
0

جے پور، // سمندری طوفان ’تاؤتے‘ کے راجستھان کی راجدھانی جے پور سمیت متعدد مقامات کی جانب میں بڑھنے سے صبح سے بارش شروع ہوگئی ہے۔
بادل چھائے ہوئے ہیں اور جے پور ، اُدے پور ، جودھ پور ، اجمیر اور کوٹہ ڈویژن کے متعدد مقامات پر بارش ہو رہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
سمندری طوفان ’تاؤتے‘ گجرات میں داخل ہونے کے بعد اب راجستھان کی طرف بڑھا ہے۔ جس کے سبب صبح سے ہی ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔
ضلع ڈونگر پور اور بانسواڑہ میں تیز بارش کے امکان کے سبب انتظامیہ نے گاؤں والوں سے گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے اور امدادی کارروائی کے لئے ایس ڈی آر ایف ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔ بجلی کے نظام میں خلل پیدا ہونے کے امکان کے پیش نظرتمام اسپتالوں میں بجلی اور آکسیجن موجود رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان دوپہر کے وقت راجستھان کے جنوب مغربی علاقے میں داخل ہونے کا امکان ہے اور اس سے تیز ہوائیں چلیں گی جس سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔
طوفان کا سب سے زیادہ اثر ادے پور اور جودھ پور ڈویژن کے کچھ علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے سبب اجمیر ، جے پور ، کوٹہ اور بھرت پور ڈویژن کے بہت سے اضلاع میں 19 مئی کو تیز بارش کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا