جموں میں 500 بستروں والا کووڈ 19 ہسپتال 25 مئی کو آپریشنل ہوگا

0
0

یو این آئی
سری نگر؍؍ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ڈی آر ڈی او کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے 500 بستروں والے کووڈ 19 ہسپتال کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔تاہم سری نگر میں ڈی آر ڈی او نے بڈگام کے ریشی پورہ میں اس ہسپتال پر کام شروع کرنے کے بعد اچانک روک دیا اور اسے سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ منتقل کر دیا جہاں اس پر کام جاری ہے۔جموں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان جگل کشور شرما نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ڈی آر ڈی او کی جانب سے 500 بستروں والے کووڈ 19 ہسپتال پر کام جاری ہے۔ یہ ہسپتال 25 مئی سے کام کرنا شروع کرے گا۔ اس ہسپتال کے کام کرنے کے بعد لوگوں کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گی’۔دریں اثنا بڈگام کے ریشی پورہ میں لوگوں کا الزام ہے کہ ڈی آر ڈی او نے ہسپتال کو جانے والے اپروچ روڈ پر کام شروع کیا تھا نیز مقامی لوگوں نے ہسپتال کی سائٹ کو کلیئر کرنے کے لئے اپنے سینکڑوں درخت کاٹے لیکن اچانک کام روک کر مذکورہ ہسپتال کو کھنموہ منتقل کر دیا۔ضلع مجسٹریٹ بڈگام شہباز مرزا کا کہنا ہے کہ ریشی پوری والی سائٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے یہاں عارضی کووڈ 19 ہسپتال بنانا چاہا تھا لیکن سوائل ٹیسٹنگ کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ ہسپتال بننے میں ایک ماہ نہیں بلکہ چار پانچ مہینے لگ سکتے ہیں۔ ریشی پورہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کا ڈی پی آر حکومت کے پاس ہے جس کو فوری منظوری ملنے کا امکان ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا