کووڈ-19 کے پیش نظر کانگریس نے ریلیف ریپڈ فورس تشکیل دی

0
0

غلام نبی آزاد کی قیادت والی اس ریلیف فورس میں امبیکا سونی، مکل واسنک، پون کمار بنسل، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، جئے رام رمیش، ڈاکٹر اجئے کمار، پون کھیڑا اور گردیپ سنگھ سپّل وغیرہ شامل ہیں۔

 

نئی دہلی: کانگریس نے ملک میں کورونا سے بگڑتے حالات کے پیش نظر سینئرلیڈر غلام نبی آزاد کی قیادت میں 13 رکنی کووڈ-19 ریلیف ریپڈ فورس تشکیل دی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہاں بتایا کہ پارٹی کی صدرسونیا گاندھی نے فوری اثر سے فورس کی تشکیل کومنظوری دی ہے۔ یہ فورس ریاستوں کے ساتھ کورونا امدادسے جڑی سرگرمیوں پر بھی نظررکھے گی۔

سی وینوگوپال نے بتایا کہ غلام نبی آزاد کی قیادت والی اس ریلیف فورس میں سینئر لیڈر امبیکا سونی، مکل واسنک، پون کمار بنسل، پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینوگوپال، جئے رام رمیش، رندیپ سنگھ سرجے والا، منیش چترتھ، ڈاکٹر اجئے کمار، پون کھیڑا، گردیپ سنگھ سپّل اورآر وی سری نواس شامل ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا