ویکسین کی کمی ملک کے لئے بڑا چیلنج: کیجریوال

0
0

کہا آئندہ کچھ مہینوں کے اندر ہر شخص کی ٹیکہ کاری کے لئے قومی پالیسی تیار کرنی چاہئے
یو این آئی
نئی دہلی؍؍ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ملک میں کووڈ۔19ویکسین کی کمی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے مرکز کو مشورہ دیا کہ اس کی مانگ پوری کرنے کے لئے صرف دو ہی نہیں بلکہ زیادہ کمپنیوں کے ساتھ ٹیکہ بنائے جانے کے لئے اس کا فارمولہ شیئر کیا جانا چاہئے۔مسٹر کیجریوال نے منگل کو یہاں ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت صرف دو کمپنیاں ویکسین بنا رہی ہیں۔ یہ دونوں کمپنیاں ہر مہینے صرف چھ۔ سات کروڑ ویکسین بنا رہی ہیں۔ اس صورتحال میں پورے ملک کے لوگوں کی ٹیکہ کاری میں دو سال سے زیادہ وقت لگے گا۔ تب تک کورونا کی مزید کتنی لہر آئیں گی اور کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا، یہ ہم نہیں جانتے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکوں کی تیاری میں تمام سطح پراضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کچھ مہینوں کے اندر ہر شخص کی ٹیکہ کاری کے لئے ایک قومی پالیسی تیار کرنی چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا