کورونا سے اب تک پوری دنیا میں 15.89 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں

0
0

33.04 لاکھ افراد ہلاک،اموات کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر
یو این آئی
واشنگٹن ؍ نئی دہلی؍؍پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان اس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 15.89 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور تقریبا 33.04 لاکھ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.98 کروڑ 57 ہزار 220 ہوگئی ہے جبکہ 33 لاکھ 03 ہزار 877 سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس تھوڑا سا کم ہوا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 3.27 کروڑ 44 ہزار 100 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.82 لاکھ سے زیادہ مریض اب تک فوت ہوچکے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 329942 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔ اس وقت 356082 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 19027304 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3715221 ہے۔ اس عرصے کے دوران 3876 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 249992 ہوگئی۔متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے تقریبا 1.52 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.23 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا