اپریل میں ہندوستانی برآمدات میں 197.03 فیصد اضافہ

0
0

نئی دہلی ،// بین الاقوامی مارکیٹ کھلنے اور اشیائے خوردنی کی مانگ بڑھنے سے اپریل 2021 میں ہندوستانی برآمدات 197.03 فیصد بڑھ کر 30 ارب 21 کروڑ امریکی ڈالر درج کی گئی ۔ اپریل 2020 میں یہ تعداد 10 ارب 17 کروڑ ڈالر تھی۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے اتوار کے روز یہاں جاری اعدادوشمار میں بتایا کہ 2021 میں مجموعی درآمدات میں 165. 99 فیصد اضافے سے 45 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ اپریل 2020 میں کل درآمدات 17 ارب 90 ہزار ڈالر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں تجارتی خسارہ 15 ارب سے 24 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اپریل 2021 میں جن پانچ بڑے پیداوری شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ان میں جواہرات اور زیورات (9158.63 فیصد) ، جوٹ (1556.39 فیصد) ، قالین (1351.48 فیصد) ، ہاتھ سے تیار کردہ قالین (1207.98 فیصد) اور چمڑا ( 1168.96 فیصد) شامل ہے ۔ صرف تین مصنوعات اسی ہیں جن کی درآمدات میں اپریل 2021 کے دوران گراوٹ آئی ، ان میں چاندی
(88.55 فیصد) ، نیوز پرنٹ (46.07 فیصد) اور دال (42.46 فیصد) شامل ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا