نئی دہلی// کووڈ19 کے دور میں ہندوستان کی مدد کیلئے فرانس سے پہلی کھیپ آج صبح یہاں پہنچی ہے جس میں اسپتال میں آکسیجن تیار کرنے والے آٹھ جدید ترین پلانٹ شامل ہیں۔
ذرائع نے یہاں بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے یہ سامان ہند ریڈ کراس سوسائٹی کے توسط سے ہندوستانی حکومت کے حوالے کیا۔
ذرائع کے مطابق ترجیحات اور ضرورت کی بنیاد پر حکومت پہلے ہی آٹھ اسپتالوں کی نشاندہی کر چکی ہے جہاں یہ پلانٹ لگائے جائیں گے۔