ریلائنس نے بیرون ملک سے آکسیجن کے 24 ٹینکر ایئر لیفٹ کئے

0
0

سعودی عرب، جرمنی، بیلجیم، نیدرلینڈ اور تھائی لینڈ سے درآمدکئے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ملک کے مختلف حصوں میں تیزی سے آکسیجن پہنچانے کے لئے 24 ٹینکروں کو بیرون ملک سے ہوائی جہاز کے ذریعہ درآمد کیاہے۔ریلائنس نے آکسیجن کی سپلائی کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب، جرمنی، بیلجیم، نیدرلینڈ اور تھائی لینڈ سے 24 آکسیجن ٹینکروں کی درآمد کی۔ اس سے ملک میں مائع آکسیجن کی مجموعی نقل و حمل کی صلاحیت میں 500 ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ٹینکروں کو ایئر لفٹ کرنے میں ہندوستانی فضائیہ سے کافی مدد ملی ہے۔ ریلائنس کے شراکت دار سعودی ارامکو اور بی پی نے آکسیجن ٹینکروں کے حصول میں مدد کی ہے۔ ریلائنس نے اس کے لئے ہندوستانی فضائیہ اور اس کے ماتحت اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ریلائنس کی جام نگر آئل ریفائنری میں روزانہ 1000 ٹن سے زیادہ میڈیکل گریڈ کی آکسیجن تیار ہورہی ہے۔ یہآکسیجن کووڈ 19 سے متاثرہ ریاستوں کو بلا معاوضہ دی جارہی ہے۔ریلائنس کی جام نگر ریفائنری خام تیل سے ڈیزل، پٹرول، اور طیارہ ایندھن جیسی مصنوعات تیار کرتی ہے، جہاں پہلے میڈیکل گریڈ آکسیجن تیار نہیں کی جاتی تھی۔ لیکن کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافے اور آکسیجن کی طلب کے پیش نظر ریلائنس نے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ "اس وقت جب ہندوستان کووڈ-19 کی دوسری لہر کے خلاف لڑ رہا ہے، میرے لئے اور ریلائنس میں ہم سب کے لئے جان بچانے کے علاوہ کوئی اور اہم بات نہیں ہے”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا