یواین آئی
نئی دہلی؍؍کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر ، سپریم کورٹ نے اپنے مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ہفتہ کے روز عدالت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے عدالت عظمیٰ میں 10 مئی سے ہی موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرکلر کے مطابق ، موسم گرما کے بعد ، عدالت طے شدہ وقت سے پہلے (28 جون سے) کام کرنا شروع کردے گی۔ایڈیشنل رجسٹرار مہیش ٹی پاٹنکر کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 13 نومبر کو ہفتہ ہونے کے باوجود عدالت میں کام کاج ہوگا۔ عدالت عظمی میں ہفتے اور اتوار کے ختم ہفتے پر تعطیل ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان کی قانون ساز کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایسوسی ایشن (ایس سی اے او آر اے) کے نمائندوں نے جسٹس رمن سے ملاقات کی اور ان سے کورونا کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔