سرینگروجموں سمیت سبھی20اضلاع میں سناٹا ،خوف طاری۰لاکھوںلوگ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے گھروں تک محدود
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍رواں ماہ 45ہزار سے زیادہ مثبت معاملات آنے اور289مریضوںکی موت واقعہ ہوجانے کے بعدحکومت نے جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے تمام 20اضلاع میں کورونا کرفیو اورلاک ڈائون نافذکردیا ۔سری نگراورجموںسمیت11اضلاع میں مسلسل دوسرے روز جبکہ باقی 9اضلاع میں لاک ڈائون کے پہلے دن معمولات زندگی بری طرح سے متاثر رہے ۔بازاروں میں مکمل سناٹے اورسڑکیں ویران ہونے کے بیچ جموں وکشمیرمیں لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ لوگ مہلک وائرس سے بچنے کیلئے گھروں تک محدودرہے ۔اس دوران کچھ مقامات پرگرچہ سبزی ومیوہ فروشوں کے دکانات کھلے تھے تاہم کم قلیل تعدادمیں لوگوںکویہاںسے خریداری کرتے دیکھاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کورونا کے بڑھتے کیسوں اوراموات کے پیش نظرجمعرات کی شام سے لاگو مکمل کورونا لاک ڈاؤن نافذ رہنے سے تمام تر معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔سنیچر کے روز جموں وکشمیر کے اطراف واکناف میں تشویش کے بیچ لاک ڈائون جاری رہااورلوگ گھروں میں ہی رہے ۔جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق یہ لاک ڈاؤن پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے سری نگر اور جموں شہروں کے علاوہ سبھی قصبہ جات میں سڑکوں پر رکائوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، گلی کوچوں میں خاردار تار بھی بچھادی گئی ہے اورپولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔تاہم سال گذشتہ کے برعکس جہاں امسال لوگ بھی کورونا گائیڈ لائنز اور لاک ڈاؤن کے قواعد پر خود بھی سختی سے عمل پیرا ہیں، تاہم گھروںسے نکلنے والے لوگوںکے ساتھ بھی کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جا رہی ہے۔گرمائی راجدھانی سری نگر شہر میں ہر سو سناٹا چھایا ہوا ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ جہاں لاک ڈاؤن کے نفاذ کو ممکن بنانے کے لئے سڑکوں پر پابندیوں کا سخت بندوبست کیا گیا ہے وہیں لوگ بھی گھروں سے باہر نکلنے میں حد درجہ احتیاط کر رہے ہیں۔ ضروری چیزیں فروخت کرنے والی دکانیں جیسے سبزی فروش وغیرہ اگرچہ کہیں کہیں کھلے تھے لیکن پولیس اہلکار ان کے پاس بھیڑ جمع نہیں ہونے دیتے تھے۔خیال رہے جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے جمعرات کی شام سے سری نگراورجموںسمیت 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس کو جمعے کی شام سے بڑھا کر سبھی20 اضلاع میں نافذ کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں اورکوروناکے پھیلائو پرروک لگانے کیلئے مقررہ اصولوں بالخصوص سماجی دوری وجسمانی فاصلہ قائم رکھنے کے پیش نظر مساجدمیں نمازیوںکی تعدادبھی کم ہوگئی ہے اوراب زیادہ تر لوگ گھروں میں ہی پانچ وقت کی نمازوں کی ساتھ ساتھ تراویح بھی اداکرتے ہیں ۔خیال رہے 11اضلاع میں جمعرات کی شام 7بجے سے اورباقی9اضلاع میں جمعہ کی شام 7بجے سے نافذ کورونا کرفیو اورلاک ڈائون سوموار یعنی 3مئی کوصبح کے7بجے تک جاری رہے گا۔