کووِڈ۔ 19 سے نمٹنے کیلئے ہسپتال ، ویکسی نیشن سینٹر پوری طرح تیار اور لیس ۔ فاروق خان

0
0

ڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ کا دورہ کیا اور کووڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافے سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے سہولیات ، طبی سامان اور دیگر انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ ہسپتال تمام میڈیکل مشینری سے لیس ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس وباء کی روکتھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ مشیر فاروق خان نے میڈیکل ہیلتھ سسٹم کا جائیزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کو کووڈ 19 مثبت معاملات سے نمٹنے اور بحالی کی شرح میں اضافے کیلئے فعال انداز اپنانے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں طبی امداد کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اضافی ہسپتال /صحت کے ادارے کو بھی بحال کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ ضلع انتظامیہ اور میڈیکل ہیلتھ ٹیموں کو کووڈ 19 مریضوں کے علاج کیلئے تندہی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مشیر فاروق خان نے ضلع میں آکسیجن پلانٹوں کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ایس ایس پی سانبہ کو آکسیجن سلنڈروں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سورم چند شرما ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جتندر مشرا ، چیف میڈیکل آفیسر سنجے ترکی اور دیگر اعلیٰ افسران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا