جموں و کشمیر کی صورتحال دوسری ریاستوں کی نسبت بہتر ہے: رنجن ٹھاکر

0
0

دونوں صوبوں میں آکسیجن معقول مقدار میں دستیاب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے پرنسپل سکریٹری رنجن پی ٹھاکر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے تناظر میں جموں و کشمیر کی صورتحال ملک کی دوسری ریاستوں کی نسبت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے اور دونوں صوبوں میں آکسیجن معقول مقدار میں دستیاب ہے۔رنجن ٹھاکر نے جمعے کو یہاں بڑی برہمنا میں قائم آکسیجن جنریشن پلانٹ کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا: ‘ملک کے دوسرے علاقوں کی نسبت ہماری پوزیشن اور صورتحال بہتر ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے۔ تاہم یہ سچ ہے کہ دبائو بڑھ رہا ہے۔ ہمارے پاس دونوں صوبوں میں آکسیجن معقول مقدار میں دستیاب ہے۔ ہمارے نئے پلانٹ چالو ہو رہے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمیں فی الحال آکسیجن کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔ میں اس لئے پلانٹوں کا دورہ کر رہا ہوں تاکہ یہ یقینی بنا سکوں کہ آکسیجن کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ جموں و کشمیر میں ملک کے باقی حصوں کی جیسی صورتحال نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے سپورٹ کی وجہ سے ہم صورتحال کو قابو میں رکھے ہوئے ہیں’۔رنجن ٹھاکر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آکسیجن کی پرائیویٹ سپلائی بند کی گئی ہے اور اگر کسی کو آکسیجن بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا: ‘آکسیجن کی پرائیویٹ سپلائی بند کی گئی ہے۔ آکسیجن اب صرف سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہی فراہم کی جا رہی ہے۔ اگر کوئی آکسیجن بلیک مارکیٹ میں بیچ رہا ہے تو آپ ہماری نوٹس میں لائیں ہم اس کی خبر لیں گے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا