بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31مئی تک توسیع

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کووڈ۔19وبا کے مدنظر حکومت نے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31مئی تک توسیع کردی ہے۔ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی سی سی اے) نے آج ایک سرکلر جاری کرکے کہاکہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 31مئی کی رات 11:59بجے تک نافذ رہے گی۔ انٹرنیشنل کارگو کارپوریشن اور ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر یہ پابندی نافذ نہیں ہوگی۔سرکلر میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ چنندہ روٹوں پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ وندے بھارت مشن اور کچھ ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کی بنیاد پر پروازوں کی اجازت اسی زمرہ میں دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا