مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے چودھری محمد یاسین نے محکمہ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے مالی سال2020-21 کے لئے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت رکھے ہوئے کنٹریکٹ سٹاف کے حق میں تجربہ اور وفاداری بونس کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق ان ملازمین کو 10 فیصد تجربہ اوروفاداری بونس کی منظوری دی گئی ہے جنہوں نے این ایچ ایم کے تحت کم سے کم تین سال کی خدمات مکمل کی ہیں۔ مزید برآں جو ملازمین پہلے ہی تین سال کی مدت کے لئے تجربہ اور وفاداری بونس لے چکے ہیں اور مالی سال (2020-21) کے دوران پانچ سال کی خدمت مکمل کرتے ہیں وہ وفاداری بونس کا پانچ فیصد (یعنی 15-10) کے مستحق ہوں گے۔ اِس کے لئے مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے چودھری محمد یاسین نے محکمہ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو کا شکریہ ادا کیا۔ این ایچ ایم ملازمین کے حق میں تجربہ اور وفاداری بونس جاری کرنے کے لئے باضابطہ منظوری کے لئے کہا کہ تمام ڈی ڈی اوز کے بقایاجات جو این ایچ ایم ملازمین کی ماہانہ معاوضے کا حصہ ہوں گے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ مالی سال 2020-21 کے بیس مشاہراہ میں 31 ؍مارچ ، 2020 کے ساتھ سالانہ اضافے اور تجربے/ وفاداری خدمات پر مبنی بونس بیس تنخواہ پر شامل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کووِڈ۔ 19 وَبائی بیماری کے اِس بے مثال اور مشکل وقت میں این ایچ ایم ملازمین سمیت محکمہ صحت و طبی تعلیم ’’کووِڈ واریرس‘‘ اس چیلنج کی طرف بڑھ گئے ہیں اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کورونا وائرس اور متاثرہ افراد کا علاج کے لئے مؤثر اور بے لوث صحت خدمات فراہم کررہے ہیں۔