سرینگرمیں مزید7علاقے مائیکرئو کنٹینمنٹ زون قرار

0
0

مہجورنگر،جواہرنگر،بوٹ کالونی بمنہ،زونی مر،پیرباغ حیدرپورہ،گلاب باغ اورپارمپورہ شامل
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍جمعرات کو1000سے زیادہ نئے مثبت معاملات سامنے آنے اورسری نگرشہرمیں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد500سے زیادہ ہونے کے بعدضلع انتظامیہ نے گرمائی دارالحکومت میں واقع مزید7کورونا متاثرہ علاقوںکومائیکرئو کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں لایا ہے ۔انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں میں بندشوں ،سروے ،نگرانی اورٹیسٹنگ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے علاقوں میں داخلی یابیرونی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔اُدھر چیف میڈیکل آفیسر سری نگرنے مائیکرئو کنٹینمنٹ زون قراردئیے گئے علاقوں میں مزیدکورونا مریضوں کاپتہ لگانے کیلئے خصوصی طبی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ،جو یہاں ٹیسٹنگ کی کارروائی عمل میں لائیں گی ۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع ترقیا تی کمشنر سری نگر ڈاکٹر اعجاز اسدجوکہ ضلع مجسٹریٹ اورڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،نے سری نگرکے ایسے مزید7علاقوں کومائیکرئو کنٹینمنٹ زون قرار دیاہے ،جہاں بیس یااسے زیادہ افرادکوکورونا میں مبتلاء پایاگیا ہے ۔انہوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ2005کے تحت حاصل اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے جن سات علاقوںکومائیکرئو کنٹینمنٹ زون قرار دیاہے،اُن میں مہجورنگر،جواہرنگر،بوٹ کالونی بمنہ،زونی مر،پیرباغ حیدرپورہ،گلاب باغ اورپارمپورہ شامل ہیں ۔ضلع مجسٹریٹ سر ینگرکی جانب سے جاری ایک آرڈرمیں بتایاگیاکہ مذکورہ علاقوں میں 20اور30سے افرادکوکورونا وائرس میں مبتلاء پایاگیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایسے میں یہ لازم بن جاتا ہے کہ کوروناکومزید کنبوں اورنزدیکی علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کیلئے متاثرہ علاقوں کومائیکرئو کنٹینمنٹ زون قرار دیاجائے ۔ڈاکٹر اعجاز اسدنے کہاکہ ہمیں یہ خدشہ لاحق ہواکہ اگرفوری اقدامات نہ اُٹھائے گئے توکورونا وائرس ایسے علاقوں یاکنبوں سے دوسرے لوگوں میں منتقل ہوسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کوروناکی زنجیرکوتوڑنے کیلئے فوری طورپرسات علاقوں کومائیکرئو کنٹینمنٹ زون قرار دیکر وہاں فوری اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ،اورایسے تما م علاقوں کے گردونواح میں300میٹرتک حدودمیں آنے جانے یانقل وحمل پرپابندی عائد کی گئی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ سری نگرنے اپنے جاری کردہ ایک آرڈرمیں بتایاکہ ایسے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی نقل وحمل ممنوع قراردی گئی ہے جبکہ باہری علاقوں سے کسی بھی شخص کووہاں جانے یاداخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ علاقوں کے تحصیلدار ممنوع حدودکاتعین کریں گے تاکہ نقل وحمل اورآواجاہی پرپابندی کویقینی بنایاجائے،اورنقل وحمل پرپابندی کویقینی بنانے کیلئے ایس ایس پی سری نگرپولیس دستوںکی تعیناتی عمل میں لائیں گے ۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے کہاکہ مائیکرئو کنٹینمنٹ زون قرار دئیے گئے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے غذائی سامان،ادویات ،رسوئی گیس اوردوسری ضروری چیزوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا۔اُدھر چیف میڈیکل آفیسر سری نگرنیضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر مائیکرئو کنٹینمنٹ زون قراردئیے گئے علاقوں میں مزیدکورونا مریضوں کاپتہ لگانے کیلئے خصوصی طبی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ،جو یہاں ٹیسٹنگ کی کارروائی عمل میں لائیں گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا