کپوارہ میں آرمی پورٹر کی پھسل کر گہری کھائی میں جا گرنے سے موت

0
0

سری نگر،// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرناہ سیکٹر میں ایک آرمی پورٹر (فوج کے ساتھ کرنے والے والے مزدور) کی پیر پھسل کر گہری کھائی میں جا گرنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 45 سالہ منیر احمد ولد عبدالعزیز نامی آرمی پورٹر ایل او سی کے کرناہ سیکٹر میں راون گلی سے ناتھ گلی تک پیدل سفر کرنے کے دوران پیر پھسل جانے کی وجہ سے ایک گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے منیر احمد کو زخمی حالت میں پا کر ایئر لفٹ کر کے سری نگر میں واقع فوجی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوج کی 39 جی آر کے لئے کام کرنے والے منیر کی لاش آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا