کووِڈ صورتحال کے پیش نظریہ قدم اٹھایا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کووِڈ ۔19کے معاملات میں تیزی سے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے شری امرناتھ جی شرائین بورڈ نے آج اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کے لئے رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لیاہے۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ حکومت نے انفکشن کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے رات کے کرفیو ، دکان کھولنے میں 5فیصد کمی ، پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں پر 50فیصد پابندی، سکولوں اور کالجوں کو بند ش وغیرہ بڑے پیمانے پر احتیاطی اِقدامات اُٹھائے ہیں۔ملک اور یونین ٹریٹری میں یکساں صورتحال پر غور کرتے ہوئے امرنا تھ جی یاترا۔ 2021 کے لئے رجسٹریشن کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔بتایا گیا کہ صورتحال پر مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔بورڈ نے یکم اپریل کو اندراجات کا آغاز کیا تھا اور یکم فروری 2021 ء سے یاتری کے اَحسن انعقاد کے لئے انتظامات کئے جارہے تھے جو 28؍جون 2021 ء سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ غیر ضروری اجتماعات کو روکنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔