مزید13 کووِڈ مریضوںکی وفات ،10کاتعلق صوبہ جموں سے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2204نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے1299کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 905کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,52,442تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 13 کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 10کاتعلق صوبہ جموں اور 03کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,52,442معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے14,928سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,35,430اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2,084تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,303کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور781کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید733فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے254اَفراداور کشمیر صوبے کے479افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 68,77,526ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 21؍ اپریل 2021ئکی شام تک 67,25,084نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک17,00,503افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں71,347اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔14,928اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,27,043اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب14,85,101اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔