پولیس کا شمالی کشمیر کے ضلع باںڈی پورہ میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

0
0

سری نگر،// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے دی ریذسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع کہ کچھ افراد جنگجوؤں کی مدد کر رہے ہیں، پر کارروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس، فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے آرہ گام بانڈی پورہ میں ٹی آر ایف نامی جنگجو تنظیم کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مکمل تحقیقات اور تکنیکی تجزیہ کے بعد ٹی آر ایف نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدگان کی شناخت مشتاق احمد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکن گنڈ پورہ رام پورہ اور سجاد احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن صوفی گنڈ ترال کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو جنگجوؤں کو پناہ اور منطقی مدد فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آرہ گام میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا