75ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے قلعہ بازار پونچھ میں تقریب کا انعقاد

0
0

تاجر ایسوسی ایشن کے صدر راجیو ٹنڈن نے قومی پرچم لہرایااور عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
پونچھ//ملک بھر کی طرح ضلع پونچھ میں بھی آج 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات مختلف مقامات پر منعقد ہوئیں جہاں قومی پرچم لہرا کر سلامی پیش کی گئی- اسی دوران قلعہ بازار میں بھی تاجر ایسوسییشن کی جانب سے ایسوسییشن کے صدر راجیو ٹنڈن کی سربراہی میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کروایا گیا جس میں تمام تاجرین کے باشمول پونچھ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کر اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالنے والے مقررین سے انکا خطاب سنا اس دوران اس تقریب کے آغاز میں سب سے پہلے تاجر ایسوسی ایشن کے صدر راجیو ٹنڈن نے قومی پرچم کو لہرا کر سلامی پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ گنگایا اور آزاد ہندوستان زندہ باد و ہندو مسلم سکھ عیسائی اتحاد زندہ باد کے بلند نعروں کی آوازین گونجیتی ہوئی سنائی دیں۔بعد ازاں ذرایع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج ہی کے دن سال 1950 میں ہمارے ہندوستان کے عاین کا آغاز ہوا تھا اور جمیوریت کو قایم کیا گیا تھا جو آج بھی قائم ہے انکا کہنا تھا کہ جہاں ہم ملک کی آزادی کا دن بڑی دھوم دھام اور حب الوطنی کے جزبہ کے ساتھ مناتے ہیں تو اسی طرح آج کا دن بھی ہمارے لئے بہت اہم دن ہے کیونکہ آج کا ہی یہ وہ دن ہے جب ہمیں ملک میں آزادانہ طور پر زندگی بسر کرنے کے اختیارات حاصل ہوئے تھے اور واحد ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر افراد کو اپنی بات کرنے کے پورے اختیارات حاصل ہیں جو شاید ہی دوسرے کسی ممالک میں ہوں انکا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان پوری دنیا میں جمہوریت کے اعتبار سے اول نمبر پر آئیگا کیونکہ جس طرح ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بنا مذہب و ملت بنا کسی فرقہ پرستی کے غریب غرباء عوام کی بہتری کے لئے ہر مثبت اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے عوام کی بہتری اور عوام کے حق میں مفاد حاصل ہورہا ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انکا جدید ہندوستان کا خواب جسے انہوں نے سال 2047 تک مکمل طور پر پورا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے وہ چند ہی سالوں میں پورا ہوکر رہے گا کیونکہ پورے ملک کی عوام موجودہ حکومت اور خاص کر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہے۔اس موقعہ پر اس تقریب کے دوران تاجر ایسوسییشن کے صدر راجیو ٹنڈن، چیرمین ہیومن رایٹ فورم پیرپنچال ایڈوکیٹ محمد زمان،مشہور تاجر و سابق سرپنچ عبدالرزاق خاکی۔سابق سرپینچ و معروف تاجر غلام محمد آزاد ، مشہور و معروف تاجر مولوی محمد سعید، ،تاجر محمد سلیم ،ذوالفقار احمد،شیخ ظہور دین،مشتاق قریشی،محمد رفیق کے باشمول دیگر تاجرین و معزز شخصیات موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا