کابینہ نے فائننس بل میں ترمیم کی منظوری دے دی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی کابینہ نے آج فائننس بل 2021 میں حکومت کی ترامیم کو منظوری دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ منگل کو مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ان ترامیم کو پیشگی اثر کے ساتھ منظور کیا گیا۔ یہ ترامیم 28 مارچ کو فائننس ایکٹ 2021 کے نام سے نافذ کی گئیں۔یہ ترامیم مختلف تجاویز کو واضح اور معقول بنانے کے ساتھ ساتھ فائننس بل میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے ضروری تھیں۔فائننس بل 2021 میں حکومتی ترامیم اسٹیک ہولڈر کے خدشات کو دور کر کے تمام ٹیکس دہندگان کو مساوی اور جامع ماحول فراہم کرے گی۔ وہ محصول بھی حاصل کریں گے اور ٹیکس دہندگان کی شکایات دورکرنے سے موجودہ دفعات بھی زیادہ موثر ہوجائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا