کووِڈ کے دوران 108 ایمبولنسیں جموں وکشمیر عوام کی خدمت کر رہی ہیں

0
0

اَب تک 1,653 کووِڈ مشتبہ افراد ہسپتال منتقل ، 4,350 کووِڈ مریضوں کی زندگی کو بچائی :حکومت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کووِڈ۔19 کے تناظر میں جموں وکشمیر حکومت نے لوگوں کو چوبیس گھنٹے سہولیت فراہم کرنے کے لئے 108 ایمبولنسیں خدمت فراہم کر رہی ہیں۔ایک سرکاری ترجمان کے مطابق اَب تک 1,653 کووِڈ مشتبہ افراد کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور 4,350 کووِڈ مریضوں کی زندگی کو بچائی گئیں۔ کووِڈمریضوں کو قریبی نامزد کردہ کووِڈ صحت مراکزمیں منتقل کرنے کے لئے یوٹی کے ہر ضلع میں مناسب ایمبولنسوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان ایمبولنسوں کو کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری دوائیں مل رہی ہیں اور ان میں ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹر ، مانیٹر ، ڈیفبریلیٹر اور زندگی کی بحالی کے اہم سازوسامان شامل ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آکسیجن کی فراہمی کا نظام اہم مریضوں کو منتقل کرنے کے لئے خصوصی سٹریچر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تربیت یافتہ ایمرجنسی ٹیکنشن( ای ایم ٹی) مریضوں کی نگرانی کرتے ہیں اور ایمبولینس میں مریضوں کوہسپتال سے قبل دیکھ ریکھ کرتے ہیں۔ یہ ای ایم ٹی کال سینٹر میں بیٹھے ایمرجنسی رسپانس فزیشنوں (ای آر سی پی) سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں جو ای ایم ٹی کی رہنمائی کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر ایمرجنسی میڈیکل سروسز (108-102 ایمبولینس سروس) بی وی جی انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں حکومت کا ایک اقدام ہے جو عام لوگوں کے لئے بلا معاوضہ خدمت کرتی ہے۔ یہ پروگرام جموں و کشمیریوٹی میں 24؍ مارچ 2020ء کو شروع کیا گیا تھا جس کے تحت 139 ایمبولینسیں رکھی گئی ہیں۔ اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے54,396 ایمرجنسی مریضوں کو مختلف صحت کے اداروں میں منتقل کیا گیا ہے۔حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹول فری نمبر 108 پر رابطہ کرکے اس مفت سروس سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا