انتظامیہ مینڈھر نے دن بھر گاڑیوں کے زریہ قصبہ مینڈھر کا دورہ کر کے کروناٹیسٹ کیے

0
0

جب سے ضلع پونچھ میں کرونا کیس بڑھ رہیہیں تب سے ہماری پوری ٹیم محنت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ڈاکٹر پرویز
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍کرونا وباء کے بڑھتے رحجان کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ پونچھ کے ساتھ ساتھ مینڈھر انتظامیہ بھی پوری طرح متحرک ہے دن بھر گاڑیوں کے ذریعہ بازار کا چکر لگا کر لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ماسک نہ پہنے والوں کو جرمانہ کیا جا رہا ہے اور سرکار کے حکم نامے کے مطابق عوام کو یہ ہدائت دی جا رہی ہے کہ بازار، بنکوں اور دیگر جگہوں پر بھیڑ باڑ نہ کریں سوشل ڈسٹنس ماسک اور صفائی ستھرائی کا خاص دھیان دیں۔45سال سے اوپر لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں۔اس موقعہ پر بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ضلع پونچھ کے اندر کرونا کے کیس بڑھ رہے ہیں تب سے ہماری پوری ٹیم بڑی محنت و مشقت کے ساتھ دن بھر سرکار کی طرف سے دی گئی ہدائت گاڑیوں کے ذریعہ عوام تک پہنچا رہی ہے کہ اس جان لیوا وباء سے بچنے کیلئے سرکار سے دئیے ہوئے ہدائت پر سختی کے ساتھ عمل کریں سوشل ڈسٹنس ،ماسک اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں بھیڑ باڑ جمع کرنے کی کوشش نہ کریں۔گاڑیوں کے اندر بھی بھیڑ باڑ نہ کریں اور ماسک کا استعمال کریں اور جن لوگوں کے 45سال سے اوپر ٹیسٹ ہونے ہیں وہ اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ اس مشکل وقت میں ہم سب لوگ مل کر اس جان لیوا وباء سے مقابلہ کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ دن بدن کرونا کے کیس بڑھتے جا رہے ہیں اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ سرکار کی طرف سے دی گئی ہدائت کا باریکی کے ساتھ پالن کریں تاکہ اس جان لیوا بیماری سے ہم اور ہمارے لوگ محفوظ رہ سکیں۔انھوں نے کہا کہ بھمبر گلی کے مقام پر ہماری ٹیم لگی ہوئی ہے ہر آنے جانے والے کا کرونا ٹیسٹ کرکے ہی چھوڑا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میری سب ڈویزن مینڈھر کی پوری عوام اور خاص کر دکاندار طبقہ سے اپیل ہے کہ اپنی دکانوں کے اندر بھیڑ باڑ نہ جمع کریں اور عوام کو چاہیے کہ وہ بھی بھیڑ باڑ کرنے کی کوشش نہ کرے ماسک کا استعمال کریں اور صابن کے ساتھ بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ اس جان لیوا طوفانی وبائ￿ سے ہماری جان محفوظ رہ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا