ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ڈاکٹر اندر جیت سنگھ کی ہدائت پر

0
0

انتظامیہ مینڈھر نے نمبرداروں اور چوکیداروں کی تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں کی ایک اہم میٹنگ منعقد
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ڈاکٹر اندر جیت سنگھ کی ہدائت پر انتظامیہ مینڈھر نے نمبرداروں اور چوکیداروں کی تحصیل کمپلکس مینڈھر میں ایک میٹنگ منعقد کرکے کرونا وباء کے متعلق اور سرکاری زمینوں کو واگزار کرنے کی ہدائت دی۔اس موقع پر تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار اور مینڈھر کے مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں نمبرداروں اور چوکیداروں نے میٹنگ میں شرکت کرکے انتظامیہ کی جانب سے تفصیل کے ساتھ سنا اور اس پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمارنے نمبرداروں اور چوکیداروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس وقت کرونا وباء کی وجہ سے کئی ملکوں کے ساتھ ساتھ ہمارا ملک بھی اس جان لیوا وباء کی لپیٹ میں ہے اور دن بدن کرونا کے کیس بڑھتے جا رہے ہیں اور سرکار کی جانب سے بار بار ہدائت دی جا ری ہے کہ اس جان لیوا وباء سے بچنے کیلئے کرونا ویکسین کروائیں اور سوشل ڈسٹنس اور ماسک کا استعمال کریں۔انھوں نے اس وباء سے لڑنے کیلئے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم ایک جٹ ہو کر اس کا مقابلہ کریں۔انھوں نے کہا کہ متعلقہ علاقوں کے نمبرداروں اور چوکیداروں کا فرض بنتا ہے کہ اپنے اپنے علاقہ میں بسنے والی عوام کو جو سرکار کی جانب سے ہدائت جاری ہو رہیں ہیں ان کی جانکاری عوام کو دیں اور جو لوگ گاڑیوں کا سفر کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں بازاروں کے اندر دکانوں کے اندر بھیڑ باڑ نہ کریں اور مذہبی مقامات پر بھی بھیڑ بھاڑ کرنے کی کوشش نہ کریں۔تاکہ اس جان لیوا کرونا وباء کا ہم ایک جٹ ہو کر مقابلہ کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی آدمی کو بخار یا زکام کی کوئی شکائت آتی ہے تو وہ اپنے قریبی ہسپتال میں اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں اور صفائی ستھرائی کا بھی خاص دھیان دیں۔مزیدانھوں نے آئے ہوئے تمام نمبرداروں اور چوکیدراوں کو ہدائت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن جن لوگوں کے پاس سرکار کی زمینیں ناجائز طور پر اپنے قبضے میں کی ہوئی ہیں۔عوام کو چاہیے کہ جن لوگوں کے پاس ہیں وہ رضا مندی کے ساتھ تین ماہ کے اند رخالی کر دیں کیونکہ سرکاری حکم نامے کے مطابق ہم نے ان زمینوں کو ناجائز طور پر لوگوں کے قبضے سے واگزار کروانا ہے اسلئے اگر وہ اپنی رضا مندی کے ساتھ تین ماہ کے اندر خالی کرتے ہیں تو یہ ان کا بڑھا پن ہو گا نہیں تو ہمیں مجبوراً ایک بڑی کاروائی کرکے سب ڈویژن مینڈھر کے اندر جہاں کہیں بھی لوگوں نے سرکار کی زمینوں کو اپنے قبضے میں کیا ہوا ہے اس کو واگزار کرانا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ میٹنگ میں آئے ہوئے تمام نمبرداروں اور چوکیداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے اندر بسنے والی عوام کو اس بات کی خبر پہنچا دیں کہہ جن جن لوگوں کے پاس سرکار کی ناجائز طور پر زمینیں قبضے میں ہیں ان کو تین ماہ کے اندر اپنی رضا مندی کے ساتھ خالی کر دیں ورنہ انتظامیہ کو بڑے پیمانے پر کاروائی کرکے ناجائز طور پر قابض کی ہوئی زمینوں کو خالی کرانا ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا