جگدل پور، چھتیس گڑھ کے خطرناک نکسلی ہڑما سمیت بستر میں فعال 21 نکسلیوں پر این آئی اے نے انعام کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق ان نکسلیوں پر چھتیس گڑھ سمیت پڑوسی ریاستوں نے بھی انعام رکھے ہیں۔ این آئی اے کی انعامی لسٹ میں سی پی ایم ماؤنوازوں کے جنرل سکریٹری بسوراجو پر دس لاکھ روپے،نمبالا کیشو راو پر 66 لاکھ روپے،بستر میں فعال ملوجولا وینوگوپال پر پہلے سے 1.04 کروڑ روپے اور کٹم سدرشن پر 1.55کروڑ کا انعام ہے ۔یہ دونوں پولٹ بیورو رکن ہیں۔ کیشو راو پر پہلے ہی مہاراشٹر،اوڈیشہ اور چھگ حکومت کے ذریعہ مشترکہ طورپر 1.85 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ این آئی اے نے نکسل پولٹ بیورو کے ہر رکن پر دس دس لاکھ کا انعام رکھا ہے۔