ہندوستان اور جرمنی میں پلاسٹک کے کچرے سے متعلق معاہدہ

0
0

نئی دہلی //ہندوستان اور جرمنی کے درمیان ‘سمندری ماحول ‘ میں داخل ہورہے پلاسٹک کے کچرے کے مسئلے کا سامنا کرنے والے شہروں’ کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت کانپور ، کوچی اور پورٹ بلیئر کی مدد کی جائے گی۔
مرکزی رہائشی اور شہری امور کی وزارت نے پیر کو یہاں نئی دہلی میں معاہدے کے تحت تکنیکی تعاون کے بارے میں ایک ورچول تقریب میں دستخط کیے۔
اترپردیش ، کیرالہ اور انڈمان ونکوبار جزائر، کانپور ، کوچی اور پورٹ بلیئر کی ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس منصوبے کا تصور ہندوستان اور جرمنی کے درمیان ’سمندری کچرے کی روک تھام‘ کے شعبہ میں تعاون کے سلسلے میں مشترکہ فریم ورک 2019 میں پیش کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا