ہمیں احتیاط اور تحمل کے ساتھ مل کر یہ جنگ جیتنی ہے: راہل، پرینکا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور لوگوں کو اس وبا سے اپنا دفاع خود کرنا ہوگا۔مسٹر گاندھی نے کہاکہ "مرکزی حکومت کی کووڈ حکمت عملی اسٹیج ون تغلقی لاک ڈاؤن لگاؤ۔ اسٹیج۔دو گھنٹی بجاؤ، اسٹیج۔تین پربھو کے گن گاؤ،‘‘محترمہ وڈرا نے کہا کہ "پیارے اہل وطن، یہ ہم سب کے لئے بڑے پریشانی کا وقت ہے۔ ہم سب کے عزیز، کنبہ کے افراد ، ہمارے آس پاس کے لوگ کورونا وبا سے گزر رہے ہیں۔ آپ سے ماسک لگانے اور کووڈ سیفٹی سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کرنے کی گزارش ہے۔ ہمیں احتیاط اور تحمل کے ساتھ مل کر یہ جنگ جیتنی ہے