ہرش وردھن نے کووڈ کی جائزہ میٹنگ کی

0
0

کہاعوام نے لاپرواہی کا طریقہ اختیار کیا ہے جو بہت مہلک ہے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر ہرش وردھن نے جمعہ کے روز یہاں ایمس کا دورہ کیا اور دارالحکومت میں حال میں کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس کے جے پرکاش نارائن ایپیکس ٹراما سینٹر (جے پی این اے ٹی سی) میں مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے مریضوں کو بہتری دیکھ ریکھ کی یقینی دہانی کروائی۔انہوں نے کووڈ اور غیر کووڈ علاج میں سرگرم مختلف محکمہ کے سربراہوں کے ساتھ جنرل/ آئی سی یو وارڈوں میں بیڈ/آکسیجن سے لیس بیڈ کی دستیابی پر ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں اپنی موجودہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں محکمہ کے سربراہوں اور ان کے معاوینین کو درپیش مشکلات پر بھی غور کیا گیا۔کورونا ویریئرس کی شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے ہرش وردھن نے کہا کہ وبائی مرض کی بنیاد کے ساتھ آگے کا کام تقابلی طور پر آسان ہوگا۔انہوں نے کہا،’مجھے یہ جان کر خوشی ہے کہ ہمارے ویریئرس نہ صرف بیدار ہیں بلکہ موجودہ صورتحال سے متفکر بھی ہیں۔ میں موجودہ صورتحال پر بات کرنے لیے یہاں آیا ہوں اور مستقبل کا منظرنامہ کیا ہو سکتا ہے تاکہ ہم گذشتہ سال کی طرح بے حد فعال، سب سے پہلے اور سلسلہ وار رد عمل اختیار کر سکیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم نے 2020 میں مسائل کا سامنا نہیں کیا ہے لیکن 2021 میں ہمارے پاس گذشتہ برس کے مقابلے وبا کے بارے میں زیادہ علم، سمجھ اور زیادہ تجربہ ہے۔ گذشتہ برس آپ نے نہ صرف یہاں کے مریضوں کی بلکہ پورے ملک میں ساتھی ڈاکٹروں کی ٹیلی کنسلٹیشن کے ذریعے مدد کی‘۔انہوں نے کہا،’مجھے پانچ اپریل 2020 کی صورتحال یاد ہے، جب ہمارے پاس پی پی ای کٹ، وینٹیلیٹر اور این-95 ماسک نہیں تھے۔ صحت ڈھانچے کی مبینہ کمی کے لیے پوری دنیا میں ہماری غیر مناسب تنقید ہوئی۔ بنیادی ڈھانچے اور پروڈکشن استعداد کی اہم توسیع کے ساتھ، ہم ایک لمبا سفر طے کر چکے ہیں۔ ہم نے وائرس کو اس وقت شکست دی جب ہمیں اس کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا اور اپنے ایک سال کے تجربے سے اسے دوبارہ شکست دے سکتے ہیں‘۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ،’اس وقت ہماری سب سے بڑی لڑائی عوام کو کووڈ سے نمٹنے کے بارے میں مناسب برتائو سکھانے کی ہے۔ عوام نے لاپرواہی کا طریقہ اختیار کیا ہے جو بہت مہلک ہے۔ کووڈ سے متعلق مناسب برتائو سب سے بڑا سماجی آلہ ہے جس میں اہم وائرس کی کڑی کو توڑ سکتے ہیں‘۔انہوں نے کہا،’ ہندوستان میں 52 اضلاع ہیں جہاں گذشتہ سات دنوں میں کوئی نیا کورونا کیسز سامنے نہیں آیا ہے۔ 34 اضلاع سے 14 دنوں میں، چار اضلاع سے گذشتہ 21 دن میں اور 44 اضلاع سے گذشتہ 28 دن میں کوئی معاملہ سامنے نہیں ا?یا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ریمیڈیسیور اور ایٹولیزماب جیسے دوائوں کی کالابازاری کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بھی معلومات دی۔جائزے کے دوران مرکزی وزیر نے کے ساتھ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گْلیریا اور دیگر سینیئر ڈاکٹر تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا