سی بی آئی کےسابق ڈائرکٹررنجیت سنہا کا انتقال

0
0

نئی دہلی// سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کا جمعہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ 68 سال کے تھے۔
ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1974 بیچ کے بہار کیڈر کے افسر شری سنہا نے دسمبر 2012 سے دسمبر 2014 تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے ہند تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ ابھی تک ان کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا