22اپریل تک موسمی صورتحال دگرگوں، 18اپریل تک ہلکی برف باری اورہلکی تاموسلادار بارشیں:محکمہ موسمیات
جے کے این ایس
سری نگر؍؍محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیرمیں موسمی صورتحال دگرگوں بنی ہوئی ۔دوران شب کچھ بالائی مقامات پرہلکی برف باری اورمیدانی علاقوں میں ہلکی تا درمیانہ درجے کی بارشوںکاسلسلہ جاری رہنے کے بعدجمعرات کوصبح سے سری نگرسمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ کہیں ہلکی توکہیں تیز بارشوںکاسلسلہ جاری رہا،جسکے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں قدرے کمی واقعہ ہوئی ۔تاہم محکمہ موسمیات نے کہا کہ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہواہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جمعرات کوصبح سے کشمیروادی کے میدانی اورنچلے علاقوں میں ہلکی تادرمیانہ درجے کی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا،جس نے بعض علاقوں میں شدت بھی اختیارکی ۔انہوں نے بتایاکہ کپوارہ کے کچھ بالائی علاقوں اوردیگراوپری مقامات پرہلکی برف باری ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر مختار احمدنے کہاکہ کشمیروادی میں 18اپریل تک ہلکی برف باری اورمیدانی علاقوں میں ہلکی تاموسلادار بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیروادی میں موسمی صورتحال22اپریل تک دگرگوں رہ سکتی ہے ۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 14سے18اپریل تک موسمی صورتحال ابتررہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردارکیا تھاکہ اس دوران 14سے17اپریل تک کہیں کہیں 30سے40کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ محکمہ ھٰذانے نارنگی وارننگ جاری کرتے ہوئے حکام سے کہاتھاکہ اُنھیںکسی بھی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے تیاررہنا چاہئے ۔محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہوا ہے۔متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں15 سے18 اپریل تک میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں14 سے17 اپریل تک30 سے40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔امحکمہ موسمیاتکے مطابق وادی میں 19 اور 20 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیاتکے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ناساز موسمی حالات کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔