کشمیر: میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری، 18پریل تک موسم ناساز رہنے کی پیش گوئی

0
0

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ شام سے ہی میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں موجودہ موسمی صورتحال 18اپریل تک جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی چمکنے اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے ۔
متعلقہ محکمے نے آسمانی بجلی چمکنے کے پیش نظر لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے اور لوہے کے کھمبوں کے ساتھ نہ بیٹھنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
ادھر وادی میں جمعرات کو دن بھر بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری رہا ہے جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہونے سے لوگوں کو گرم لباس میں ملبوس دیکھا گیا۔
ٹھنڈ سے بچنے کے لئے جہاں دیہات میں لوگوں کو روایتی لباس ’پھیرن‘ میں ملبوس اور کانگڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں دفاتر، دکانوں اور دیگر کام کی جگہوں پر گرمی کے الیکٹرک آلات جیسے ہیٹروں کو بھی دوبارہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
بارشوں کے باعث وادی کے اطراف و اکناف کی سڑکیں ایک بار پھر زیر آب آئی ہیں جس نے راہگیروں کا چلنا پھرنا مشکل کر دیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بوندا باندی سے سڑکیں پانی اور کیچڑ سے بھر جاتی ہیں جن پر چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی بن جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا