پولیس کا ضلع کپوارہ میں 2 جنگجوؤں اور 3 جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

0
0

سری نگر،//جموں و کشمیر پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے سے البدر جنگجو تنظیم سے وابستہ دو مقامی جنگجوؤں اور تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ایک سینئر پولیس افسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فوج کی 32 آر آر اور سی آر پی ایف کی 92 بٹالین کی ایک ٹیم کے ساتھ بارہمولہ- ہندوارہ شاہراہ پر کچلو کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا۔
انہوں نے بتایا کہ ناکے پر تلاشی کارروائیوں کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی لیکن انہیں موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔
موصوف افسر نے بتایا کہ ان تینوں افراد کی جامہ تلاشی کی گئی جس کے دوران ان سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود اور البدر نامی جنگجو تنظیم کا لیٹر ہیڈ بھی بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد یاسین ولد محمد اکبر، شوکت احمد گنائی ولد ثںا وللہ گنائی اور غلام نبی راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکنان کچلو قاضی آباد کے بطور کی۔
موصوف پولیس افسر نے بتایا کہ ان کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تینوں افراد البدر جنگجو تنظیم کے ساتھ بحیثیت اعانت کار کام کر رہے تھے اور جنگجوؤں کو منطقی مدد کے علاوہ غذا و پناہ فراہم کرنے میں مدد بھی کرررہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ دو نوجوانوں نے حال ہی میں جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ ہندوارہ علاقے میں سرگرم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پر پولیس اور فوج کی 21 آر آر کی ایک ٹیم نے بدرکلی جنگل کا محاصرہ کردیا اور تلاشی آپریشن کے دوران دو افراد کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت پکڑ لیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت سلیم یوسف راتھر ولد محمد یوسف راتھر اور اخلاق احمد شیخ ولد امتیاز احمد شیخ ساکنان وترگام کے بطور ہوئی ہے۔
موصوف پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار شدگان نے حال ہی میں جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سیکورٹی فورسز، سر پنچوں اور پنچوں پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا