نرسنگھا نند سرسوتی کو تنقیص رسالت پر کیفرکردار پہنچانے میں تاخیر امت مسلمہ کے ساتھ باعث غداری ہوگی: مولانا عبدالمجید قادری
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍ جماعت اھل سنت سرنکوٹ کے صدر مولانا عبدالمجید قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب ناہنجار وسفاک وسیم رضوی پر قانونی شکنجہ کسنے کی تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب نرسنگھا نند سرسوتی نے تنقیص رسالت کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دل مجروح کرتے ہوئے دنیا کی عظیم مملکت جمہوریہ ہند کے اتحادویگانگت کو زک پہنچانے کی مذموم حرکت سے مسلم وغیر مسلم سماج میں فتنہ وفساد برپاکوشش کی جس پر ملک کی عدالت عظمیٰ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے مذہبی ہتک اور ملکی کرمن امن کو سبوتار کرنے پر سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا ناگزیر ہے کیونکہ حضور محمد مصطفٰےﷺ پورے جہانوں کے رحمت ہیں ہر مذہب وملت کا انسان ان کی تعظیم تکریم کرتا ہے چہ جائیکہ ملک میں دوسری بڑی آبادی کے حقوق کو مجروح کیا جائے اس ضمن میں مسلم قوم تحفظ ناموس رسالت میں جان دے سکتی ہے مگر کسی صورت میں نبی کریم رؤف الرحیم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتی واضح ہو کہ آئے دنوں موجود دور حکومت میں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کا مؤاخذہ نہیں ہوتا حکومت اس کو ہلکا سمجھ کر بے توجہی ولاپرواہی کا مظاہرہ کرکے ملک کو فتنہ و فساد کی طرف راغب ہونے سے گریز کرے چونکہ عالمی سطح پر جمہوریہ ہند کا چہرہ مسخ ہوتا جا رہا ہے حکومت وعدلیہ کا چاہئے کہ اولین فرصت میں ایسی سازشوں کو بے نقاب کرے اور ملک کے امن وامان وسلامتی کو برقرار رکھے۔