نرسمہا نند سرسوتی جیسے ملعون ہر دور میں پیدا ہوتے رہے ہیں،مفتی محمد عمران قاسمی

0
0

آگرہ  ، آج  مسجد کولہائی شاہ گنج میں جمعیت علماء آگرہ کی میٹنگ زیر صدارت مولانا غلام محمد مظاہری منعقد ہوئی ۔ مجلس کا آغاز قاری سعادت حسین نے تلاوت قرآن سے کیا ۔ جبکہ بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت حافظ عطاء الرحمن نے پیش فرمایا ۔ مفتی محمد عمران قاسمی نے کہا کہ ہماری جان اور مال ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حاضر ہے ۔ نرسمہا نند سرسوتی جیسے ملعون ہر دور میں پیدا ہوتے رہے ہیں لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں پڑ سکتا کیونکہ جس کی شان اور عظمت خود رب العالمین بیان کرے اسے کون گھٹا سکتا ہے ۔ جمعیت علماء آگرہ نے اپنے آئینی حقوق کو سامنے رکھتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کو ملعون سرسوتی کے خلاف میمورینڈم روانہ کیا ہے جس میں گرفتاری کی مانگ کی ہے ۔ مولانا محمد فرقان نے امیر شریعت کا انتقال ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ بتایا اور کہا کہ مولانا رحمانی ملک و ملت کے ایک سچے اور بے لوث خادم تھے ۔ انہوں نے ہر نازک وقت میں امت مسلمہ کی بہترین رہنمائی فرمائی ۔ اللہ تعالی مولانا رحمانی کا نعم البدل عطاء فرمائے ۔ نائب صدر حافظ خورشید احمد نے کہا رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے ۔ یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور مساوات کرنے کا مہینہ ہے، اس لئے جمعیت علماء آگرہ اس رمضان میں نادار لوگوں کو زیادہ سے زیادہ راشن کٹ فراہم کرائے گی ۔ فی الحال 2 ہزار راشن کٹ کا منصوبہ ہے ۔ ایک راشن کٹ کی قیمت تقریبا ایک ہزار روپے ہے ۔ جو حضرات اس خیر میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ جمعیت علماء آگرہ کے ذمہ داران سے ان نمبرات 9359916686 ۔ 8865855065 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ آخر میں امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کے لیے ایصال ثواب کیا گیا اور جمعیت علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کی صحت یابی کے لیے دعاء کی گئی ۔ صدر محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا ۔ میٹنگ میں مفتی شعیب احمد ، مفتی شاہ عالم رحیمی،  مولانا عبد الرازق، قاری زبیر ۔ حاجی محمد ایوب، محمد مستقیم، ۔محمد عادل ، محمد جاوید ، صوفی محبوب الہی بگدہ شریف،  اور دیگر لوگ شامل تھے۔*

 

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا