رافیل میں 21 ہزار کروڑ کی لوٹ کا انکشاف:کانگریس
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍کانگریس نے کہا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں گھپلے کی پرتیں اٹھا رہے فرانس کے میڈیا کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سودے میں 21سودے میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگی کی گئی ہے ۔کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ رافیل میں پیسے کا لین دین ہوا ہے اور سرکاری خزانے کو 21 ہزار 75 کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس کے میدیا میں ہوئے انکشاف میں کہا گیا ہے ہے کہ رافیل کیلئے 2016 میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگکی ہوئی ہے۔ یہ رقم آج کے حساب سے 39 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی اضافی رقم کی ادائیگی ہوئی ہے اور کوئی چھوٹا موٹا گھپلہ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس گھپلے میں یہ تازہ ثبوت ایک فرنچ ویب سائٹ کے نیوز پورٹل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ رافیل خرید میں بہت بدعنوانی ہوئی ہے۔انہوں نے اس بدعنوانی کو ملک سے غداری قرار دیا اور کہا کہ اس سودے میں ملک کے مفادات سے کھلواڑ ہوا ہے۔