فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے کووِڈ۔19 مخالف اِقدامات کا جائز ہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں کووِڈ۔19 مخالف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کے اعلیٰ اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی اور آکسیجن سے معاون بیڈوں کی دستیابی جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اَفسران سے بات کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی شرح میں زائد از 10 ہزار ٹیسٹ کا اضافہ کیا جائے ۔ ۔ اُنہوں نے صوبہ کشمیر میں کم سے کم 18 آکسیجن جنریشن پلانٹوں اور صوبہ جموں میں ایسے پانچ پلانٹوں کو فوری طور پر کام کرنے کا ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ایک افسر کو دونوں صوبوں کے سرکاری ہسپتالوں میں اِن سہولیات کی دستیابی کی نگرانی کے لئے تعینات کیا جائے۔فائنانشل کمشنرنے کہا کہ جب بھی اور جہاں ضرورت ہواِضافی طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے دونوںصوبوںکے ناظمین صحت کوکووِڈہسپتالوں کا دورہ کرنے اور چوبیس گھنٹے تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کووِڈ تحفیف سے متعلق زیراِلتوأ کاموں کو مکمل کرنے کی سی ایم اوز کو ہدایت دی ۔ فائنانشل کمشنر نے اس سے پہلے ہدایت دی تھی کہ اِنتہائی نگہداشت ٹیموں کو زمرہ اوّل میں نامزد کووِڈ ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے ۔اِن ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت کو اگلے دو روز میں آئی سی یو بیڈوں ، وینٹی لیٹروں اور پورٹیبل وینٹی لیٹروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اِسی طرح زمرہ دوم کووِڈ صحت مراکز کے لئے ، ایک معالج ، ای سی جی مشین ، آکسیجن سلنڈر ، آکسیجن کے ساتھ مانیٹر کی چوبیس گھنٹے موجودگی بھی لازمی قرار دی گئی۔کووِڈ کیئر سینٹروں کے بارے میں محکمہ صحت کی جانب سے آئیسولیشن بیڈوں، آکسیجن کنسن ٹیٹر ، بی پی اَپریٹس ، پلس آکسی میٹر ، نیبولیزس ، نان کنٹکٹ تھرمامیٹر ، پی پی اِی کٹس اور ہائپوکلورائٹ سلولیشن کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ سہولیات ایسے مریضوں کو دی جانی ہیئے جن کو گھر پر یہ سہولیات دستیاب نہیں ہے۔اَتل ڈولو نے آئیسولیشن بیڈ، سہارے والے بیڈ ، آئی سی یو بیڈوں اور وینٹی لیٹروں کی دستیابی کے بارے میں بھی ضلع کے لحاظ سے اعداد و شمار طلب کئے۔ دونوںصوبوں میں ہسپتالوں کی تعداد اور ان کی گنجائش کے حوالے سے مزید تفصیلات فائنانشل کمشنر کو دی گئیں۔میٹنگ میں ایم ڈی نیشنل ہیلتھ مشن یاسین چودھری ، ناظم صحت جموں ڈاکٹر رینو شرما، ایم ڈی ، جے کے ایم ایس سی ایل ڈاکٹر یشپال شرما، ڈاکٹر دنیش پٹھوریا ، کمانڈ میڈیکل سی ایچ سی آر پی ایف جموں ،ڈاکٹر انو گورکے ایم او سی ایچ سی آر پی ایف جموں، ڈاکٹر ششی سوڈن پرنسپل جی ایم سی جموں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس سری نگر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور مختلف سرکاری کالجوں کے پرنسپلوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میںحصہ لیا۔