جموں وکشمیر میں بی جے پی اگلی حکومت بنائے گی : رویندررینا

0
0

کہا، اگلا وزیراعلیٰ بی جے پی سے ہوگا،بی جے پی نے کشتواڑ میں شکتی کیندر پرمکھ سمیلن منعقد کیا
لازوال ڈیسک

کشتواڑ؍؍بھاجپا اکائی جموں وکشمیر نے ضلع کشتواڑ کے شکتی کیندر پرمکھ سمیلن کا انعقاد کیا جس میں پارٹی کے سینئر قائدین ، پارٹی کے شکتی کیندر پرمکھ اور بوتھ صدور نے شرکت کی۔وہیں جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا کے ہمراہ پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول ، پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر سنیل شرما ، آل مورچہ انچارج منیش شرما ، صدر کشتواڑ ضلع پردیپ پریہار اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے اجلاس سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر رویندر رینا نے سمیلن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائے گی اور جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلی بی جے پی سے ہوگا۔ انہوں نے کام کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوئی دوسری پارٹی بی جے پی کارکن کے اخلاص سے مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔رینا نے لاک ڈاؤن دور میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کی طرف سے دکھائے جانے والے مطلق نظم و ضبط کی تعریف کی اور کہا کہ یہ جذبہ بی جے پی کارکن کے کردار کے بارے میں جلدیں بیان کرتی ہے۔وہیں اشوک کول نے پارٹی کیڈر سے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ دی۔ انہوں نے پارٹی کیڈر کو آئندہ ہونے والے پارٹی پروگراموں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ انھیں جوش و جذبے کے ساتھ منظم کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا