چیف سیکرٹری نے سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے متاثرین کو مالی امداد کی منظور ی دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ چیف سیکرٹری بی وی آرسبھرامنیم نے آج ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اضلاع کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اور تعمیر نو کے کاموں اور خدمات کے لئے بجٹ مختص کرنے کو حتمی شکل دی۔میٹنگ میں خزانہ، داخلہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نوکے محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ڈی ایم آر آر آر کو اختیار دیا کہ وہ برف ہٹانے والے مشینری کی ضلع وار موجودہ سٹال پوزیشن کا جائزہ لیں اور 15کے اندر اندر ضروریات کے مطابق رِپورٹ پیش کریں۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کے اضلاع میںآفاتِ سماوی ،ریلیف، ری ہیبلٹیشن اور تعمیر نو کے سبب ہنگامی اخراجات پورے کرنے کے لئے22.64 کروڑ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں،کمیٹی نے ضلع پونچھ میں21 ؍ جولائی 2020ء کو آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت کو ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت قدرتی آفت قرار دیا اور چار لاکھ روپے فی متاثرین کے لئے مالی امداد کی منظوری دی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا