لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍حکومت نے کاپی رائٹ ایکٹ 1957 کے تحت ایکٹ 2021 کو نوٹیفائڈ کیا ہے جس سے نظام میں احتساب اور شفافیت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ متعلقہ نوٹیفکیشن 20 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ 2013 کے قوانین میں کاپی رائٹ ایکٹ 1957 کے تحت ان قوانین کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے۔ آخری بار اس پر2016 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔وزارت نے کہا کہ اس سے موجودہ قوانین سے نظام کو آسان بنایا جائے گا اور نئے حالات کے مطابق قوانین بنائے گئے ہیں۔نئے قوانین کو فنانس ایکٹ 2017 کے تحت بنایا لیا گیا ہے جس میں کاپی رائٹ بورڈ کو اپیل اتھارٹی میں ضم کردیا گیا تھا۔ کاپی رائٹ کی درخواستوں پر غور کرنے کا وقت 180 دن تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ اس کی مکمل چھان بین کی جاسکے۔